ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت بل کو پارلیمنٹ میں لانے سے پہلے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجے: فاروق عبداللہ

حکومت بل کو پارلیمنٹ میں لانے سے پہلے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجے: فاروق عبداللہ

Thu, 10 Feb 2022 19:29:28    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) نیشنل کانفرنس (این سی) کے رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن مطالبہ کرتی ہے تو پارلیمنٹ میں کوئی بھی بل لانے سے پہلے حکومت کو اسے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا جاناچاہئے ورنہ یہ زرعی قانون کی طرح بعد میں تنازع پیداہوسکتا ہے۔

سال 2022-23 کے مرکزی بجٹ پر عام بحث میں جاری بحث کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر عبداللہ نے کہا کہ ملک غریب سے غریب تر ہوتا جارہا ہے اور امیروں کی دولت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ منریگا کے بجٹ میں کٹوتی کرنا ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس سے لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی جڑی ہوئی ہے۔ حکومت سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دینا چاہئے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے دلیپ گھوش نے بتایا کہ یہ بجٹ کورونا وبا میں ہونے والے نقصان سے نکلنے اور معیشت کو پٹری پر واپس لانے کے مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ اوپر سے معمولی دکھائی دے سکتا ہے لیکن جامع ہے اور اگلے 25 برسوں کے ترقیاتی اہداف کے حصول کا روڈ میپ ہے۔


Share: